25 جون، 2024، 8:12 PM

انتخابات میں زیادہ سے زیادہ ٹرن آؤٹ، قومی اقتدار کو قوت بخشتا ہے، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

انتخابات میں زیادہ سے زیادہ ٹرن آؤٹ، قومی اقتدار کو قوت بخشتا ہے، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ انتخابات میں ایرانی عوام کا زیادہ سے زیادہ ٹرن آؤٹ علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ایران کی قومی طاقت اور اقتدار کو استحکام بخشتا ہے۔

مہر نیوز کے مطابق، ناصر کنعانی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ ایران میں انتخابات دینی جمہوریت کا مظہر ہیں اور انتخابات میں ایرانیوں کا زیادہ سے زیادہ ٹرن آؤٹ ملک کے انتظام میں ان کے موثر اور فیصلہ کن کردار کے علاوہ خارجہ پالیسی کے اہداف کو آگے بڑھانے کی قومی قوت میں بھی اضافہ کرے گا۔

انہہوں نے کہا کہ صدارتی انتخابات کی کوریج کے لیے اس وقت بہت سے غیر ملکی میڈیا رپورٹرز ایران پہنچ چکے ہیں، جن کا مقصد اس اہم الیکشن میں عوام کی شرکت کی شرح اور ٹرن اوٹ کی رپورٹنگ کرنا ہے۔ 

ناصر کنعانی نے کہا کہ بلاشبہ ایران کی سربلندی ہی تمام ایرانیوں کی مشترکہ خواہش ہے اور بیرون ملک مقیم ایرانی اس الیکشن میں اپنی پرجوش شرکت سے ایک بار پھر وطن عزیز کے لیے اپنی بے لوث محبت کا اظہار کریں گے۔

News ID 1924958

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha